جموں// جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں پولیس لائنز میں بدھ کی شام دیر گئے کچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت واقع ہوئی ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ کٹھوعہ میں ضلع پولیس لائنز میں بدھ کی شام دیر گئے ڈیوٹی سے واپس آنے کے بعد کچھ پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ایک پولیس اہلکار نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی موت واقع ہوئی۔مہلوک ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد یونس کے بطور ہوئی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔