کٹھوعہ // پردیش کانگریس کے صدر جی اے میر نے ضلع انتظامیہ پر بی جے پی او رآر ایس ایس کے ایما پر کام کرتے ہوئے کانگریس پارٹی کو یہاںسے کاغذات نامزدگی دائر کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزام لگایا ہے ۔اتوار کے روز یہاں رام لیلا گرائونڈ میں ایک بھاری اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پارٹی نے ضلع انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف ریلی منعقد کرنے کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کہ ا گر پارٹی فاتح ہو جاتی ہے تو حلقہ کے جس پولنگ بوتھ سے پارٹی کو زیادہ ووٹ ملیں گے تو پارٹی ساکی ترقی کیلئے25لاکھ روپے فنڈز واگُذار کرے گی اسکے علاوہ جس حلقہ سے پارٹی کو زیدہ ووٹ ملیں گے تو پارٹی اس کو 5 کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز مہیا کرے گی۔انہوںنے بی جے پی پر لوگوں کے ساتھ جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کی تنقید کی۔انہوں نے علاقہ میں سیکولر طاقتوں کو مظبوط بنانے کے لئے کانگریس کی حمایت کرنے کی اپیل کی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے نائب صدر جی ایم سروڑی نے بی جے پی کو عوام مخالف قرار دیا ۔اُس نے بی جے پی کو سرحدی علاقوں کو فراموش کرنے کا الزام لگایا ۔انہوںنے سرحدی علاقوں کے لوگوں کو پانچ مرلہ پلاٹ الاٹ کرنے کے فیصلہ کو عملی جامعہ نہ پہنانے پر پارٹی کی مذمت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اودہمور۔ ڈوڈہ حلقہ کے پارٹی کے امیدوار وکرما دتیہ سنگھ نے لوگوں سے ووٹ اور حمایت دینے کی اپیل کی۔انہوں نے ڈوگرہ سوابھیمان کی بات کرنے والوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ریاست کے سابقہ حکمران مہاراجہ ہری سنگھ کے نام کا استحصال کر رہے ہیں۔ اس سے قبل کانگریس کے کارکنوں نے کالی بڑی سے رام لیلا رئونڈ تک ایک کار ریلی کا اہتمام کیا۔ریلی میں سینئر کانگریسی لیڈران بشمول تارا چند، محمد شریف نیاز، جگل کشور شرما ،بلبیر سنگھ ،منوہر لعل ،وقار رسول وانی و دیگر لیڈران نے بھی شرکت کی۔