کلگام//کولگام پولیس نے اغواکی گئی دو لڑکیوں بازیاب کرکے اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے جبکہ عوامی حلقوں نے پولیس کی اس چابکدستی کی سراہنا کی ہے۔کولگام پولیس نے ایک مغوی لڑکی کوبازیاب کرکے اِس جرم میں ملوث لڑکے کوگرفتار کیا ہے۔ایک بیان کے مطابق 3دسمبر کوپولیس تھانہ دمحال ہانجی پورہ کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں شکایت کنندہ نے کہا کہ اس کی دختر کو رئیس احمدکھانڈے ولدغلام محی الدین کھانڈے نامی ایک لڑکے نے اغوا کیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیرنمبر181/2020درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔دوران تحقیقات ایس ایچ او دمحال ہانجی پورہ کی قیادت میں ٹیم مغوی لڑکی کو بازیاب کرانے میں کامیاب ہوئی اور اس جرم میں ملوث لڑ کے کو گرفتار کیا۔ملزم پولیس تحویل میں ہے ۔قانونی اور طبی لوازمات پورا کئے جانے کے بعدلڑکی کو قانونی وارثین کے حوالے کیاگیا۔ایک اور کارروائی میںکولگام پولیس نے اغواء کی گئی ایک لڑکی کو بازیاب کرکے اس جرم میں ملوث لڑکے کو گرفتار کیا ہے ۔پولیس تھانہ کولگام کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ اس کی لڑکی کو سہیل احمد شیخ ولدغلام محمد شیخ نامی لڑکے نے اغوا کیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میںمتعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر 232/2020درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ ایس ایچ او کولگام کی قیادت کی تشکیل دی گئی ٹیم نے دوران تحقیقات مخصوص اطلاعات کی بناپرمغوی لڑکی کو بازیاب کرکے اغواکار کو گرفتار کیا۔اُسے پولیس اسٹیشن کولگام منتقل کیاگیا جہاں وہ پولیس تحویل میں ہے ۔قانونی اور طبی لوازمات پورا کئے جانے کے بعدلڑکی کو وارثین کے حوالے کیاگیا۔سماج دشمن عناصرکے خلاف پولیس کی اس ترکی بہ ترکی کارروائی کی عوامی حلقوں نے سراہنا کی ہے ۔پولیس نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں ۔