کولگام //دارالعلوم بیت الہلال کولگام میں زیر تعلیم 10سالہ طالب علم روشن دین ولد جمال الدین ساکنہ کنڈی نندی مرگ 5دنوں سے لاپتہ ہے۔ روشن دین 28مارچ کو نماز فجر کے بعد دارالعلوم سے لاپتہ ہوگیا۔ کافی تلاش کے باوجود ابھی تک بچے کا کوئی اتہ پتہ نہں چل سکا ہے۔ اس سلسلہ میں دار دارالعلوم کے ذمہ داروں نے پولیس تھانہ کولگام میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی ہے ۔ پولیس نے بچے کے بارے میں کوئی جانکاری ملنے پر پولیس کو مطلع کرنے کیلئے فون نمبر7051510661، 7889786112بھی جاری کئے ہیں۔