عظمیٰ نیوز سروس
کولگام//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کولگام نے 14 اور 17 سال کی عمر کے لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے سالانہ سائیکل ریس کا انعقاد کیا۔اس ریس کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر کولگام شوکت احمد راتھر نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔سائیکل ریس کے اس ایونٹ میں ضلع کے مختلف سکولوں کے سو سے زائد لڑکوں اور لڑکیوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ریس کا آغاز چاولگام بائی پاس سے ہوا اور اسپورٹس اسٹیڈیم کولگام پر اختتام پذیر ہوا۔بعد ازاں ریس جیتنے والوں میں سرٹیفکیٹس اور میمنٹوز تقسیم کیے گئے۔