کولگام میں خاتون غرقآب | نالے میں ڈوب گئی

خالد جاوید
کولگام//جنوبی ضلع کولگام کے ٹنگمرگ گائوں میں اتوار کے روز ایک معمر خاتون پیر پھسلنے سے نالہ میں غرقآب ہوئی۔پولیس نے بتایا کہ 65سالہ خاتون کولگام کے ٹنگمرگ علاقے میں دریا کے کنارے ٹہل رہی تھیں کہ اسی اثنا میں پیر پھسل جانے کے نتیجے میں وہ ویشو نالے میں ڈوب گئی۔آس پاس موجود لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور غرقآب ہوئی خاتو ن کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت حنیفہ بیگم زوجہ غلام محمد میر ساکن منز گام کے بطور ہوئی ہے ۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔