سرینگر //عالمی وباء کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کے علاج کیلئے مختص رکھے گئے44 سرکاری اسپتالوںمیں 7ایسے اسپتال بھی شامل ہیں جہاں او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے ان اسپتالوں کی آمدنی بھی ختم ہوگئی ہے اور400ایچ ڈی ایف ملازمین تنخواہوں سے محروم بھی ہوگئے ہیں۔جواہر لال نہرو میموریل اسپتال رعناواری اور بارہمولہ ضلع کے دیگر اسپتالوں میں کام کرنے والے300ملازمین پچھلے10ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیںجبکہ اس دوران 7عارضی ملازمین وائرس سے متاثر بھی ہوئے جن میں ایک کی مالی حالت کافی کمزور ہے۔ آل جے اینڈ کے ایچ ڈی ایف ہیلتھ ایمپلائز ایسوایشین کاکہنا ہے کہ اعلیٰ افسران تو ہماری خدمات کا اعتراف کرتے ہیںاور بجٹ میں شامل کرنے کا وعدہ بھی کرتے ہیںلیکن جب بات ہمارے حق کی ہوتی ہے تو سب خاموش ہوجاتے ہیں۔