بیجنگ / جنیوا //عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے قہر سے دنیا بھر میں 7.48 لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، جبکہ 2.05کروڑ سے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔کووڈ 19 کے کیسز کے معاملے میں امریکہ دنیا میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے مقام پر ہے ۔ وہیں اس وبا سے ہلاکتوں کے معاملے میں امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور میکسیکو تیسرے مقام پر ہے ۔ ہندوستان 47 ہزار سے زائد ہلاکتوں کے ساتھ برطانیہ کو پیچھے چھور کراب چوتھے مقام پر پہنچ گیا ہے ۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سنٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے دنیا بھر میں 20550481 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 748348 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔دنیا میں عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 5195195 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 166026 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل میں اب تک 3164785 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 104201 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس کووڈ ۔19 سے متاثر ہونے کے معاملے میں چوتھے مقام پر ہے ،یہاں اب تک اس وبا سے 900745 افراد متاثر ہوئے ہیں۔