جنیوا // دنیا بھر کے 187 ممالک اور علاقوں میں اب تک 4166095 لوگ کورونا وائریس سے متاثر ہوئے ہیں اور 284640 لوگوں کی اس سے موت ہو چکی ہیں۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس انفیکشن کے 17948 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد کل متاثرین کی تعداد 1347151 ہوگئی۔ اسی مدت میں 850 لوگوں کی موت کے بعد ہلاکتوں کی کل تعداد 80378 ہو گئی۔ یوروپ کے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30739 لوگوں کی اموات ہوئی ہیں اور اب تک 219814 لوگ اس متاثرہ ہوئے ہیں۔ اسپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 227436 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26744 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82919 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہے ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات میں 80 فیصد کیس 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں، اگرچہ جرمنی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوروناانفیکشن کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ فرانس میں اب تک 177547 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 26643 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کوروناوائرس سے 169575 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 7417 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں اب تک اس وبا سے 223060 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 32065 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہو چکی ہے ۔ ترکی میں کوروناانفیکشن کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کوروناسے اب تک 138657 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3786 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ کوروناوائرس سے شدید متاثر عرب ملک ایران میں 109286 لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6685 لوگوں کی اس کی وجہ موت ہوئی ہے ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کا غضب تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہاں متاثری کی تعداد دو لاکھ سے تجاز کر چکی ہے ۔ روس میں اب تک 221344 معاملوں کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 2009 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی ہے ۔