جنیوا //کورونا وائرس کی وبا مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر اب تک 42 لاکھ سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔اور2لاکھ 90ہزار879 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ امریکہ میں 1369314 افراد متاثر ہیں اور 82ہزار340 ہلاکتیں ہو چکی ہیں ۔روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور یہ کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ ملک میں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ یہاں اب تک 232243 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2009 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں ۔ یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30911 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 2،21،216 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین میں کوروناوائرس سے 228030 افراد متاثر ہے جبکہ 26920 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،926 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے سلسلے میں تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔ یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی صورتحال کافی خراب ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،78،349 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26991 ہلا ک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 170508 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7533 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 226463 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 32692 افراد اس کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 139771 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3841 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 110767 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6733 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ کورونا وائرس سے برازیل میں 12400، بیلجیم میں 8761، ہالینڈ میں 5510، کینیڈا میں 5049، سویڈن میں 3313، میکسیکو میں 3926، سوئٹزرلینڈ میں 1857، آئر لینڈ میں 1467 اور پرتگال میں 1163 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ پاکستان میں متاثرین کی مجموعی تعداد 32674 ہو گئی ہے جبکہ 724 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یواین آئی