سرینگر // کورونا وائر س سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں جمعہ کویکم جنوری 2021 کے بعد سب سے زیادہ اچھال دیکھنے کو ملاہے اور جمعہ کو جموں کشمیر میں مجموعی طور پر 152افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے اور اس دوران جموں ضلع میں وائرس سے ایک شخص فوت ہوگیا ۔اس سے قبل 3جولائی 2020میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 154 ریکارڈہوئی تھی۔پچھلے2 دنوں سے متواتر طور پر وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 100کا ہندسہ پار کر گئی۔ اب یہ تعداد152تک پہنچ گئی ہے۔ 152 کے نئے معاملات میں 31جموں جبکہ 121کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 121افراد میں 79مقامی سطح پر جبکہ 42 بیرون ریاستوں اور ممالک کا سفر کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں۔ اس طرح کشمیر صوبے میں سرگرم معاملات کی مجموعی تعداد884ہوگئی ہے ۔ان میں سرینگر میں564، بارہمولہ میں 107، بڈگام میں 69،پلوامہ میں 29، کپوارہ میں 23، اننت ناگ میں21، بانڈی پورہ میں 12، گاندربل میں 17، کولگام میں 16 اور26شوپیان سے تعلق رکھتے ہیںجبکہ صوبے میں وائرس سے ابتک 1247 فوت ہوگئے ہیں۔کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد75926ہوگئی ہے ۔جموں صوبے میں نئے31افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں23مقامی سطح اور 8بیرون ریاستوں سے واپس لوٹے ہیں۔ جموں ضلع میں ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔ جموں میں متاثرین کی مجموعی تعداد52323ہوگئی ہے جن میں 268سرگرم معاملات شامل ہیں۔ جموں صوبے کے 268سرگرم معاملات میں جموں میں 211، ادھمپور میں10، راجوری میں 6، ڈوڈہ میں7،کٹھوعہ میں 6، سانبہ میں 2، پونچھ میں 15، رام بن میں 3اورریاسی میں 8معاملات ہیں۔ جموں میں متوفین کی مجموعی تعداد731ہوگئی ہے جبکہ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد1978ہوگئی ہے۔