واشنگٹن// امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ہاؤس آف ریپرزینٹیٹو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جانب سے خرچ کی جا رہی ہے دو ٹریلین ڈالر کی رقم کے صحیح استعمال کی نگرانی کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ہاؤس آف ریپرزینٹیٹو کی اسپیکر نینسی پیلوسي نے کہا‘‘ہم نے کورونا وائرس کے تعلق سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو سرکاری اخراجات کی نگرانی کرے گی تاکہ اسراف اور بدعنوانی سے بچا جا سکے ۔ کمیٹی بھی یہ یقینی بنائے گی کہ سائنس اور صحت کے ماہرین کے مشورہ کے بعد ہی کسی قسم کا خرچ کیا جائے ’’۔کانگریس رکن جم کلابرن کو اس کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے چھ رکن بھی شامل ہیں۔اس کے علاوہ اس کمیٹی میں ریپبلکن پارٹی کے ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔