سرینگر //جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 56ہزار 475ٹیسٹ کئے گئے جن میں 14سفر کرنے والوں سمیت 114افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مجموعی طورمتاثرین کی تعداد 3لاکھ 22ہزار 885تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران بدھ کو جموں صوبے میں مزید ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4393ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 114افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 34جموں جبکہ 80کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 80افراد میں 7بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے جموں پہنچے ہیں جبکہ 73مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 80متاثرین میں سرینگر میں 27،بارہمولہ میں 11،بڈگام میں 4،پلوامہ میں 2، کپوارہ میں 20،اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 6، گاندربل میں 4، کولگام میں 5جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 582ہوگئی ہے۔ بدھ کو متواتر طور پر تیسرے روز بھی کشمیر میں کوئی بھی شخص کورونا وائرس سے فوت نہیں ہوا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2239ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں 24گھنٹوں کے دوران مزید 34افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 7بیرون ریاستوں اور ممالک کا سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ دیگر 27افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کٹھوعہ،پونچھ،رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 6اضلاع میں 34افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میںضلع جموںمیں8،ادھمپور میں 1،راجوری میں13، ڈوڈہ میں 6،سانبہ میں 1 اور کشتواڑ میں 5افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 22 ہزار303ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والے شخص کوچند دن قبل جی ایم سی اننت ناگ میں علاج و معالجہ کیلئے داخل کیا گیا تھا جہاں وہ بدھ کو فوت ہوگیا ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2154ہوگئی ہے۔