جنیوا// کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک2لاکھ38ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 33لاکھ 38ہزار 788افراد متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11.03 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور 64804 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یورپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 28236 افراد ہلاک ہو ئے ہیں اور اب تک 207428 افراد متاثرہ ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 سے متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 215216 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 24824 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82874 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصدافراد 60 سال سے زیادہ عمر کے تھے ۔ اس درمیان کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ۔ فرانس میں اب تک 167299 افرادمتاثر ہوئے ہیں اور 24594 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں بھی کورونا وائرس سے 160758 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 6481 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑتے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 177454 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 27510 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں ۔ ترکی میں کورونا متاثرین کی تعداد 122392 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3258 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ کورونا وائرس سے شدید متاثر عرب ممالک ایران میں 95646 افرا د اس متاثرہ ہوئے ہیں جبکہ 6091 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ دیگر ممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ روس میں کورونا کے کیسز ایک لاکھ کے تجاوز کر گئے ہیں ۔ وہاں اب تک 114431 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ11693 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔کورونا سے بیلجیم میں 7703 ، برازیل میں 6329 ، نیدرلینڈ میں 4893 ، کینیڈا میں 3391 ، سویڈن میں 2653 ، سوئٹزرلینڈ میں 1749 ، میکسیکو میں 1972 ، آئرلینڈ میں 1265 اور پرتگال میں 1007 افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔اس کے علاوہ ہمسایہ ملک پاکستان میں کورونا وائرس کے اب تک 17949 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے اور اس وبا کے سبب 417 افراد ہلا ک ہو گئے ہیں ۔ یواین آئی