جنیوا // کورونا وائرسے اب تک 40لاکھ88ہزار470 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2لاکھ81ہزار440 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 20ہزار044 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 13لاکھ29ہزار203 ہوگئی ۔یورپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 30560 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اب تک 2،10،070 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں ۔ سپین کووڈ -19 کی وبا سے سب سے زائد متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ۔ یہاں اب تک 2،24،390 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 26221 افراد اس وباکے سبب جاں بحق ہو چکے ہیں ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 82،918 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4633 اموات ہوئی ہیں ۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہلاک ہونے والے 80 فیصد افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے ۔اس دوران کورونا وائرس سے یورپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہیں ، تاہم ان دو ممالک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کا نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔ فرانس میں اب تک 1،77،094 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 26380 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 169575 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 7417 ہلاک ہو چکے ہیں ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل بگڑ تے جا رہے ہیں ۔ یہاں اب تک اس وبا سے 219183 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 31855 افراد اس وبا کے سبب ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ترکی میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا ہے اور کورونا سے اب تک 137115 افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 3739 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 107603 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6640 افراد اس وبا کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں ۔دیگر ممالک کی طرح روس میں بھی کووڈ -19 کا قہر مسلسل تیزی سے بڑھ رہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد دو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔ روس میں اب تک 209688 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1915 افراد اس وبا کے باعث جاں بحق ہو گئے ۔ کورونا سے لاطینی امریکی ملک برازیل میں 11123، بیلجیم میں 8656، ہالینڈ میں 5440، کینیڈا میں 4728، سویڈن میں 3225، میکسیکو میں 3465، سوئٹزرلینڈ میں 1810، آئر لینڈ میں 1446 اور پرتگال میں 1135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ یواین آئی