جنیوا//کورنا وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 2لاکھ 51ہزار45افراد کی موت ہو چکی ہے اور35لاکھ78ہزار335 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں۔امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 11،80،332 سے زیادہ افراد متاثر اور 68920 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 29079 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 211938 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔اسپین کووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 218011 افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 25428 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ فرانس میں اب تک 169583 افراد متاثر ہوئے ہیں اور28734 لوگوں کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 163860 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور6831 لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 190584 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 28734 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 127659 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3461 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔کورونا وائرس سے شدید طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں 98647 افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6277 افرادکی اس وبا سے موت ہوچکی ہے ۔دیگرممالک کی مانند روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں. وہاں اب تک 145268 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1356 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے بیلجیم میں 7924، برازیل میں 7321، ہالینڈ میں 5082، کینیڈا میں 3854، سویڈن میں 2769، سوئٹزرلینڈ میں 1749، میکسیکو میں 2270، آئر لینڈ میں 1319 اور پرتگال میں 1063 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔یواین آئی