ماسکو//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ عالمی وبا (کووڈ 19) کا خطرہ برقرار ہے اور اس کا دوسرا دور بھی شروع ہونے کے خدشہ سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔روس میں ڈبلیو ایچ او کی ترجمان میلتا ووزنووک نے روشیا 24 براڈ کاسٹر سے یہ بات کہی۔ترجمان نے روسی علاقے کے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقوں میں کوروناوائرس انفیکشن کی روک تھام سے متعلق پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں جبکہ ابھی اس کا خطرہ برقرار ہے ۔