بیجنگ / جنیوا // کورنا وائرس (کوووڈ -19) کی وبا رکنے کا نام نہیں لے رہی ہے اور اس سے دنیا بھر میں اب تک260,384 افراد کی موت ہو چکی ہے اور3,765,810 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیںجبکہ 1,268,688لوگ صحت یاب ہوئے ہیں ۔ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس وبا سے اب تک 49391 افراد متاثر ہوچکے ہیں اور 1694 لوگوں کی جانیں گئی ہیں۔ ملک میں اب تک 14183افراد اس وبا سے مکمل طور پر شفایاب ہوچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اوریہیں سب سے زیادہ اموات بھی ہوئی ہیں. دنیا کی سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 12لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 71064 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔یوروپ میں سب سے شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا سے اب تک 29315 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ 213013 لوگ اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں۔اسپین کوووڈ -19 کے انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 219329 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں اور 25613 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 83968 افراد متاثر ہوئے ہیں اور4637 اموات ہوئی ہیں۔ اس وائرس کیحوالہ سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی اموات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے۔اس درمیان، کورونا وائرس سے انفیکشن اور موت کے معاملے میں یوروپی ملک فرانس اور جرمنی میں بھی حالات کافی خراب ہوچکے ہیں۔ فرانس میں اب تک 170687 افراد متاثر ہوئے ہیں اور25537 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 167007 افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور6993 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل خراب ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 196243 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29501 لوگوں کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔ ترکی میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 129491 ہو گئی ہے اور اس سے اب تک 3520 افراد کی موت ہوچکی ہے۔کورونا وائرس سے شدید طور سے متاثر خلیجی ملک ایران میں ایک لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6340 افرادکی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔دیگرممالک کی مانند روس میں بھی کوووڈ -19 کے کیسز مسلسل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ روس میں کورونا وائرس کے کیسز ایک لاکھ کے پار پہنچ گئے ہیں۔وہاں اب تک 155370 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 1451 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے بیلجیم میں 8016، برازیل میں 7938، ہالینڈ میں 5?185، کینیڈا میں 4190، سویڈن میں 2854، سوئٹزرلینڈ میں 1795، میکسیکو میں 2507، آئر لینڈ میں 1339 اور پرتگال میں 1074 افراد کی موت ہو چکی ہے۔