کوئٹہ // پاکستان کے بلوچستان صوبے کے کوئٹہ میں ڈی سی آفس کے قریب انسکومب روڑ پر بم دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 شہری زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر میجر (ر) اورنگ زیب بادینی نے بتایا کہ دھماکے کا مقصد بظاہر یوم یک جہتی کشمیر کی ریلی کو نشانہ بنانا تھا جو قریب سے گزر رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ تاحال دھماکے کی نوعیت کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، پولیس کے مطابق دھماکا ڈی سی آفس کے قریب انسکومب روڈ پر ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر ثبوت اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا۔