کنگن//چوروں نے کنگن بازار میں 9دکانوں میں نقب لگاکر لاکھوں روپے مالیت کی اشیاء اور نقدی اڑا لی۔ 8اور 9اپریل کی درمیانی شب نقب زنوں نے کنگن مارکیٹ میں 9دکانوں ، جن میںکریانہ،میڈیکل اورموبائل دکانیں بھی شامل ہیں، نقب لگائی۔ چوروں نے دکانوں میں موجود سامان کو اڑا لیا جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کرتے ہوئے فارنسک ٹیم کے آنے تک دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ پولیس نے فارنسک ٹیم کی خدمات حاصل کیں اور موقع پر آکر فنگر پرنٹ حاصل کئے۔ دوکانداروں کے مطابق نقب زنو نے نقدی کے علاوہ سامان بھی چرالیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر زیر نمبر19/2021درج کرلیاہے۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی اور مشبتہ شخص کی تصویرجاری کرکے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کیلئے پولیس کو تعاون دیں اور پی سی آر گاندربل کے نمبر0194-2416478، پولیس تھانہ کنگن کے موبائل نمبر 9419000538 یا 112پر رابطہ کریں۔ کنگن پولیس نے عوام سے اپیل کی کہ ان چوروں کو پکڑنے والے کو پولیس کی طرف سے 10ہزار روپے کا انعام بھی دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 24مارچ کو چوروں نے رات کے دوران گگن گیر اور کلن علاقوں سے دو آلٹو گاڑیاں بھی اڑالی تھیں جس پر عوام میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔