ویسے تو بازار بہت ساری قِسموں کے کمپیوٹر ہیں لیکن بنیادی طور پر کمپیوٹر کی تین قسمیں ہیں۔
نمبر 1 ؎ ڈیجیٹل کمپیوٹر Digital Computer
نمبر 2؎ اینالاگ کمپیوٹر Analog Computer
نمبر 3 ؎ ہائی برڈ کمپیوٹر Hybrid Copmuter
ڈیجیٹل کمپیوٹرDigitel Computer
وہ کمپیوٹر جوحساب کتاب اورجمع وغیرہ کا کام سر انجام دیتے ہیں۔اِس قِسم کے کمپیوٹر کو ’’ڈیجیٹل کمپیوٹر‘‘ کہتے ہیں۔کمپیوٹر سے کام لینے کے لئے اُسے ’’ڈیٹا ‘‘ Data اور ’’ہدایات‘‘ یعنی ’’کمانڈ‘‘Command دینی پڑتی ہیں۔ ڈیجیٹل کمپیوٹر الیکٹرانک اور ’’آئی سی‘‘ یعنی ’’اینٹی گریڈ سرکٹس‘‘ Integated Circuits پر مشتمل ہوتا ہے ۔ اِس کمپیوٹر کو ہم جو بھی ’’ڈیٹا‘‘ دیتے ہیں وہ تمام 0&1 کی صورت میں تبدیل ہوجاتا ہے ۔اِس کے برعکس یہ ہمیں’’ آوٹ پٹ معلومات‘‘ عام فہم زبان میں دیتا ہے۔ اِس کی مثال ڈیجیٹل گھڑیاں ، ڈیجیٹل کیمرے اور دفتری استعمال کے کمپیوٹر ہیں۔اِس قسم کی چیزیں ڈیجیٹل کمپیوٹر کہلاتی ہیں۔
اینا لاگ کمپیوٹر Analog Computer
یہ کمپیوٹر زیادہ تر مکینیکل حصوں پر مشتمل ہوتے ہیں۔ یہ پیمائش کے اصول پر کام کرتے ہیں۔ ایسے کمپیوٹر ’’صنعت کاری، میزائیل اور راڈر سسٹم‘‘ میں زیادہ تر استعمال ہوتے ہیں۔ ’’اینالاگ کمپیوٹر‘‘ صرف وہی کام انجام دے سکتا ہے جس کام کے لئے اسے بنایا جاتا ہے یعنی صرف ایک ہی کام کر سکتا ہے ۔یہ کمپیوٹر مسلسل ’’انِ پٹ‘‘ اکٹھی کرتے رہتے ہیںاور یہ ’’آوٹ پُٹ‘‘ ایک گراف کی شکل میں دیتے ہیں۔مثلاً تھرما میٹر، بیرو میٹر، بی پی اپریٹس اور رڈار وغیرہ۔
ہائبرڈ کمپیوٹرHybrid Comuter
ایسے کمپیوٹر میں دونوں طرح کی خصوصیات پائی جاتی ہیں ۔یعنی یہ ڈیجیٹل اور اینالاگ دونوں طرح کے کام سرانجام دے سکتا ہے ۔’’ہائی برڈ کمپیوٹر‘‘ دونوں طرح کے یعنی ڈیجیٹل اور اینالاگ دونوں طریقوں سے ’’آوٹ پُٹ‘‘ دے سکتا ہے ۔ یہ کمپیوٹر عام طور سے ہاسپٹل (دواخانوں)، تجربہ گاہوں، پٹرول پمپوںاور کارخانوں (فیکٹریوں) میں لگائے جاتے ہیں۔
ڈیجیٹل کمپیوٹر کی اقسامTypes of Digitel Computer
ڈیجیٹل کمپیوٹر کی چار بڑی اقسام ہیں۔
نمبر 1 ؎ سوپر کمپیوٹر Super Computer
نمبر 2 ؎ مین فریم کمپیوٹر Manframe Computer ؎
نمبر 3 ؎ مِنی کمپیوٹر Mini Computer
نمبر 4 ؎ مائیکرو کمپیوٹر یا پرسنل کمپیوٹر Micro,PC Computer
اب ہم اِن چاروں اقسام کے بارے کچھ تفصیل سے بتاتے ہیں۔
سوپر کمپیوٹر Super Computer
یہ سب سے طاقتور ، تیز ترین اور مہنگا ترین کمپیوٹر ہوتا ہے۔اِس کمپیوٹر کو سائنسداں تجرباتی طور پر ریسرچ اور انجینئرنگ ڈیلوپمنٹ کے لئے استعمال میں لاتے ہیں۔اِس کی ’’میموری‘‘ کی گنجائش اور اضافی آلات کی تعداد کمپیوٹر سے زیادہ ہوتی ہے ۔’’سوپر کمپیوٹر‘‘ ایک سیکنڈ میں کروڑوں ہدایات پر عمل کرسکتا ہے ۔ ’’سوپر کمپیوٹر‘‘ ایک وقت میں تقریباً دس ہزار انفرادی کمپیوٹر کو مدد فراہم کر سکتا ہے۔
مین فریم کمپیوٹر Manframe Computer
اِن کمپیوٹرز کی جسامت بڑی ہوتی ہے اور اِن کے ساتھ بھی کافی سارے اضافی آلات لگے ہوتے ہیں۔ ایک وقت میں ہزاروں افراد اِسے استعمال کر سکتے ہیں۔ اِن میں ایک سے زیادہ ’’پروسیسر‘‘ لگے ہوتے ہیں اور اِن میں ’’وسیع فکسڈ میموری‘‘ ہوتی ہے ۔ پی سی آئی اے ، واپڈا اور بینک وغیرہ ’’مین فریم کمپیوٹر‘‘ استعمال کرتے ہیں۔ مشہور ’’مین فریم کمپیوٹرز‘‘ میں آئی بی ایم IBM – 370 اور ڈی ای سی DEC – 1090 وغیرہ شامل ہیں۔
مِنی کمپیوٹر Mini Computer
مِنی کمپیوٹر دراصل ’’مین فریم کمپیوٹروں‘‘ سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں ۔اِن میں صرف یہ فرق ہوتا ہے کہ ’’منی کمپیوٹر‘‘ کی ’’میموری‘‘ کم ہوتی ہے اور اِسے ایک مخصوص تعداد میں ہی لوگ بیک وقت استعمال کرسکتے ہیں۔ایک ’’منی کمپیوٹر‘ کو دس 10 سے دوسو 200 تک افراد ایک ساتھ استعمال کر سکتے ہیں۔اِس کا فائدہ یہ ہے کہ یہ ’’مین فریم کمپیوٹروں‘‘ سے سستے ہیںاور ’’منی کمپیوٹروں‘‘ کی جسامت چھوٹی ہوتی ہے۔ عام طور سے مشہور ’’منی کمپیوٹر‘‘ میں IBM – 400, HP – 3000 اور MV – 1500 وغیرہ شامل ہیں۔
مائیکرو یا پرسنل کمپیوٹر Micro, PC Computer
اِس کے نام سے ہی ظاہر ہے کہ مائیکرو کمپیوٹر سائز میں چھوٹے ہوتے ہیں۔ مائیکرو کمپیوٹر کے CPU یعنی ’’سنٹرل پروسیسنگ یونٹ‘‘ میں ’’مائیکرو پروسیسر چپ‘‘ استعمال ہوتی ہے ۔ اِس کے علاوہ اِس کمپیوٹر کی ’’میموری‘‘ تشکیل دینے کے لئے چند ’’آئی سی سرکٹ‘‘ کی چپس ہوتی ہیں ۔ اِس کے علاوہ I/O کے مقاصد کے لئے بھی اِس میں چند ’’آئی سی سرکٹس‘‘ کی چپس استعمال ہوتی ہیں۔اِسے ’’ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر، ہوم کمپیوٹر، مائیکرو کمپیوٹر، پرسنل کمپیوٹر یا پی سی PC بھی کہا جاتا ہے ۔ ایک پی سی یا پرسنل کمپیوٹر ایک پورٹیبل الیکٹرونک ڈیوائس ہے۔
کمپیوٹر کے لئے ’’سافٹ ویئر‘‘ ضروری
کمپیوٹر کی تمام قِسموں میں سے مائیکرو یا پرسنل کمپیوٹر کا ستعمال سب سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ اِسے عام آدمی یعنی عوام استعمال کرتے ہیں۔ پرسنل کمپیوٹر سیریز کی سب سے بڑی خصوصیت اُس کی آپس میں مطابقت (Compatability ) اور اِس پر چلنے والے ’’سافٹ ویئروں‘‘ کا ہزاروں کی تعداد میں دستیاب ہونا ہے ۔’’سافٹ ویئر‘‘ کمپیوٹر کے ہاتھ اور پیر ہوتے ہیں ۔اگر ہمیں کسی نئی چیز کو اپنے کمپیوٹر پر چلاناہے ۔ مثال کے طور پر ہمیں اپنے کمپیوٹر پر’’ ویڈیو‘‘ دیکھنا ہے تو ہمارے کمپیوٹر میں کچھ ’’ویڈیو سافٹ ویئر‘‘ کمپیوٹر کمپنی کی طرف سے ڈالے ہوئے ہوتے ہیں جن پر ہم ’’ویڈیو‘‘ دیکھ سکتے ہیں لیکن ہر گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ ’’ویڈیو کوالیٹی‘‘ میں بھی ترقی ہوتی جارہی ہے ۔اب اگر ہم نئی کوالیٹی کی ویڈیو اپنے کمپیوٹر پر چلانا چاہیں گے تو وہ نہیں چلے گی اورہمارا کمپیوٹر اُس ویڈیو کو سمجھ نہیں پائے گا۔ اِس ویڈیو کوہمارے کمپیوٹر میں چلانے کے لئے ہمیں ’’نیا سافٹ ویئر‘‘ اپنے کمپیوٹر میں ڈالنا پڑے گا تب ہمارا کمپیوٹر اُس ویڈیو کو سمجھ لے گا اور پھر آسانی سے چلائے گا۔اِس طرح ہمیں ہر نئی چیز کے لئے اپنے کمپیوٹر میں اُس کا ’’سافٹ ویئر‘‘ ڈالنا پڑے گا۔ آئی بی ایم IBM کمپنی نے اپنی پرسنل کمپیوٹر سیریز کے ہزاروں سافٹ ویئر تیار کرائے ہیں۔ کمپیوٹر پر ہر طرح کے کاموں کے لئے ’’سافٹ ویئر‘‘ بنائے گئے ہیں ۔کسی ’’سافٹ ویئر‘‘ کی مدد سے ’’ورڈ پروسیسنگ‘‘ کے کام کئے جاسکتے ہیں تو کسی ’’سافٹ ویئر سے ’’فہرست بھرے دستاویز‘‘ کا کام کیا جاسکتا ہے ۔کسی ’’سافٹ ویئر‘‘ سے ڈرائنگ بنانے کا کام کیا جاسکتا ہے تو کسی ’’سافٹ ویئر‘‘ کی مدد سے ترجمہ کا کام کیا جاسکتا ہے ۔اِس لئے ہمارے کمپیوٹر کے ہاتھ ، پیر، آنکھ، کان وغیرہ ’’سافٹ ویئر‘‘ ہوتے ہیں۔
PC پرسنل کمپیوٹر کا عام استعمال
کمپیوٹر کی تمام قِسموں میں سب سے زیادہ استعمال ’’پرسنل کمپیوٹر‘‘ کا ہوتا ہے کیونکہ اِسے عام آدمی استعمال کرتا ہے ۔ پرسنل کمپیوٹروں کی
سب سے بڑی خصوصیت اُن کا سستا (کم قیمت) ہونا ہے۔ پرسنل کمپیوٹر تین قِسم کے ہوتے ہیں۔نمبر 1 پی سیPC، نمبر 2 پی سی ایکس ٹیPC-XT ، نمبر 3 پی سی اے ٹی PC-AT ۔ پی سی صرف ابتدائی استعمال کے لئے بنائے گئے ہیں جو عوام استعمال کرتے ہیںاور زیادہ تر ’’سافٹ ویئر‘‘ اُن پر نہیں چلائے جاسکتے۔ پی سی ایک ٹی PC-XTچھوٹے تاجروںکے لئے بنائے گئے ہیںاور اعلیٰ سطح کے کاموں کے لئے پی سی اے ٹی PC-AT کام آتا ہے۔پینٹم سیریز جاری ہونے کے بعد اِن تمام کمپیوٹروں کا چلن کم ہوتے ہوتے بندہوگیا۔’’پینٹم فور‘‘ ساؤنڈ کارڈ، مئیکروفون، ملٹی میڈیا، فیکس اور اسپیکر وغیرہ کی بھی سہولتیں دستیاب ہوگئیں ۔ اِس کے علاوہ اُس میں ’’موڈم‘‘ اور ’’یوایس بی USB پورٹ بھی کمپنی کی طرف سے لگے لگائے آنے لگے۔’’سی ڈی ڈرائیو‘‘ جو پہلے کمپیوٹر کی قیمت میں ملتی تھی اب انتہائی سستی ملنے لگی ۔اِس کے علاوہ سی ڈی ڈرائیو کے ذریعے ہر طرح کے ’’سافٹ ویئر‘‘ انسٹال کرنے کی سہولت بھی اِس میں تھی ۔ پینٹم سیریز تو نئی پرسنل کمپیوٹر یا مائیکرو کمپیوٹر کی نسل کی شروعات تھی ۔اِس کے بعد تو اگلے بیس پچیس برسوں میں ’’منی کمپیوٹر ، پرسنل کمپیوٹر یا مائیکرو کمپیوٹر‘‘ میں اتنی زیادہ تبدیلیاں اور ترقی ہوگئی کہ پینٹم سیریز کو لوگ بھول گئے۔
رابطہ۔ 7020048083