کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں25روپے کمی

یو این آئی

نئی دہلی// کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہفتہ کو 25.5 روپے فی سلنڈر کی کمی کی گئی ۔انڈین آئل کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمی کا اطلاق سنیچر سے ہوگا۔ تجارتی استعمال کے لیے 19 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب دہلی میں 1,885 روپے کے بجائے 1,859 روپے ہوگی۔ یکم ستمبر 2022 کو بھی قیمتیں کم کی گئیں تھیں۔ اس سے قبل 19 کلوگرام سلنڈر کی قیمت میں 6 جولائی کو ترمیم کی گئی تھی۔تاہم گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتیں برقرار رہیں۔