Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی کے نامور استادپروفیسرغلام محی الدین بٹ کی رحلت پر رنج وغم | وائس چانسلر، فیکلٹی ممبران ،تکنیکی و غیر تکنیکی عملہ اورسماج کے مختلف شعبوں کا اظہارتعزیت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 17, 2021 12:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ، فیکلٹی ممبران اور یونیورسٹی انتظامیہ نے انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ زکورہ کیمپس  کے سربراہ پروفیسر غلام محی الدین بٹ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔کشمیر یونیورسٹی اساتذہ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک آن لائن تعزیتی اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے پروفیسربٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے موصوف کو انتہائی قابل استاد اور جدت پسند قراردیا۔پروفیسر طلعت نے سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’پروفیسر بٹ ایک بہت ہی نیک انسان تھے اور یونیورسٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے پوری لگن سے کام کرنے کی پرجوش خواہش رکھتے تھے۔ یہ پوری یونیورسٹی کے لئے انتہائی افسوسناک دن ہے۔ ان کا انتقال یونیورسٹی کیلئے ایک بہت بڑا نقصان ہے‘‘۔وائس چانسلر نے پروفیسر بٹ کے اہل خانہ کو یونیورسٹی کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈین اکیڈمک افیئرز پروفیسر شبیر اے بٹ نے موصوف کو ایک محنتی استاد کی حیثیت سے تعبیر کیا۔انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کے تعلیمی  منظرنامے پر انمٹ نقوش چھوڑدئے ہیں۔رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے کہا کہ پروفیسر بٹ نے انسٹی ٹیوٹ کو بلندیوں پر پہنچانے کیلئے جدوجہد کرنے کی ایک میراث چھوڑ دی اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی برقرار رکھے گی۔اس دوران کشمیر یونیورسٹی ٹیچرس ایسوسی ایشن (کوٹا)صدر ڈاکٹر منظور احمد چاشونے وقتا ًفوقتاً یونیورسٹی کی ترقی میں پروفیسر بٹ کے تعاون کو یاد کیا۔اس موقع پر متعدد منتظمین اور فیکلٹی ممبران نے بھی خطاب کیاجن میں ڈین کالجز پروفیسر جی ایم سنگمی ، پروفیسر نیلوفر خان ، پروفیسر خورشید اقبال اندرابی ، پروفیسر فاروق اے مسعودی ، پروفیسر ظفر اے ریشی ، پروفیسر الطاف پنڈت ، پروفیسر شیخ محمد اعجاز ، پروفیسر شاہد رسول (سنٹرل یونیورسٹی کشمیر) ، ڈاکٹر طارق بانڈے ، ڈاکٹر منظور احمد شاہ ، ڈاکٹر طارق عبد اللہ اور ڈاکٹر جاوید احمد (جنرل سکریٹری KUTA)شامل ہیں۔اس موقع پر مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی گئی۔دریں اثناء کشمیر یونیورسٹی آفیسرز ایسوسی ایشن (KUOA) ، کشمیر یونیورسٹی وزارتی اسٹاف ایسوسی ایشن (KUMSA) ، محکمہ تعلیم اور انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی زکورا کیمپس کے ممبران نے سوگوار کنبہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا ، خاص طور پر پروفیسر بٹ کی اہلیہ پروفیسر تسلیمہ جان ( سربراہ شعبہ ایجوکیشن )کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس دوران پروفیشنل اسٹوڈنٹس گلڈٹنگمرگ نے معروف سائنس دان  پروفیسر غلام محی الدین بٹ کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف نے کشمیریونیورسٹی کے شعبہ الیکٹرانکس میں اپنی بنیادی ذمہ داریوں کے علاوہ پورے کشمیر میں نوجوانوں میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کا کام کیا۔گلڈ نے مرحوم کی جنت نشینی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ادھرحقانی میموریل ٹرسٹ نے نامور ماہر تعلیم پروفیسر غلام محی الدین بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کی علمی،سائنسی اور تحقیقی کارناموں کی وجہ سے انہیں بہت دیر تک یاد کیا جائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

تعطیلات میں توسیع کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں، موسمی صورتحال پر گہری نظر ، حتمی فیصلہ کل ہوگا: حکام
تازہ ترین
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال

Related

شہر نامہ

صفاکدل آتشزدگی میں2زخمی | تجارتی عمارت راکھ کے ڈھیر میں تبدیل

June 29, 2025
شہر نامہ

کشمیری کنڑزبان میں پہلی مشترکہ پروڈکشن ہرمکھ فیچر فلم کاپرئمیر

June 27, 2025
شہر نامہ

سرینگر اسمارٹ سٹی پروجیکٹ پر 990 کروڑ کی سرمایہ کاری ۔10 منصوبے ہنوز نامکمل

June 26, 2025
شہر نامہ

وادی میں سیاحتی شعبے کی بحالی کا اقدام اپنی پارٹی کے زیر اہتمام ڈل جھیل میںشکارا ریلی

June 18, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?