سرینگر//کشمیر یونیورسٹی کے اہتمام سے فٹ انڈیا مہم کے تحت انٹر کالج سنو اسکیئنگ چیمپین شپ اور دوسرا سنو فیسٹول اختتام پذیر ہوا۔یونیورسٹی کے فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے زیر اہتمام چیمپین شپ اور میلے میں 16 کالجوں اور یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔چمپئن شپ میں ، کبڈی (مرد / خواتین) اور والی بال (مرد / خواتین) میں مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔ والی بال (ومینز) کا ٹائٹل ویمنس کالج زکورا نے جیت لیا جبکہ رنر اپ جی سی ڈی گاندربل رہا۔ مردوں کے زمرے میںجی ڈی سی گاندربل جیتنے میں کامیاب ہوئے جبکہ جی ڈی سی پامپور رنر اپ بن گئے۔کبڈی (ویمنز) زمرے میں جی ڈی سی پلوامہ فاتح قرار پائے جبکہ یونیورسٹی آف کشمیر رنر اپ رہے ۔مردوں کے زمرے میں جی ڈی سی گاندربل ایک بار پھر فاتح ہوا جبکہ جی ڈی سی ترال رنر اپ بن رہا۔ دریں اثنا ، انٹر اسکیئنگ چمپئن شپ (خواتین) میں صبا بشیر (کے یو) ، سمایا سائر (کے یو) اور مسرت جان (جی ڈی سی کنگن) نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ مردوں کے زمرے میں فیاض احمد (کے یو) ، جہانگیر احمد (جی ڈی سی ٹنگمرگ) اور محمد رمضان راتھر (کے یو) نے بالترتیب پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کھلاڑیوں کے اعزاز کے لئے تقاریب کے اختتام کے بعد انعام تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر نثار احمد خان کوآرڈینیٹر ڈی پی ای ایس مہمان خصوصی تھے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت گلمرگ جاوید الرحمن اور ڈی پی ای ایس اسسٹنٹ ڈائریکٹر ندیم احمد ڈار مہمان خصوصی تھے۔