سرینگر//گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے نیشنل اسیسمنٹ اینڈ ایکری ڈیٹیشن کونسل کی طرف سے اے پلس گریڈ عطا کئے جانے پر کشمیر یونیورسٹی کو مبارک باد دی ہے۔اپنے ایک پیغام میں صلاحکار نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد ، اُن کے رفقاء اور عملے کو یہ گریڈ ملنے پر اُن کی کوششوں کی سراہنا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ یونیورسٹی کی معیاری تعلیم اور اعلیٰ معیار کی تائید ہے۔صلاحکار نے اُمید ظاہر کی کہ نئی ایکری ڈیٹیشن کی مدد سے یونیورسٹی کو اضافی گرانٹ ملے گی جس کی بدولت طُلباء کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح کے سکالر شِپ اور بہتر روز گار اور فیلو شِپ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔