سرینگر//کشمیر یونیورسٹی 25 اگست(بدھ) کو صبح 11 بجے کنوکیشن کمپلیکس مین کیمپس میں اپنا خصوصی کانوکیشن منعقد کر رہی ہے۔جوائنٹ رجسٹرار ڈاکٹر اشفاق اے زراری نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ طلباء جنہیں پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم ڈی/ایم ایس ڈپلومہ اناستھیسیولوجی/اوتھتھلمولوجی اور گائناکالوجی کے ایوارڈ کے لیے کوالیفائیڈ قرار دیا گیا ہے، انہیں کانوکیشن میں ڈگریاں پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ تمام قابل امیدوار جنہوں نے پوسٹ گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگراموں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے انہیں بھی گولڈ ، سلور میڈل اورنقد انعامات دیئے جائیں گے۔خصوصی کانوکیشن کے لیے مکمل ڈریس ریہرسل 22 اگست 2021 کو کانوکیشن کمپلیکس میں دوپہر 2 بجے ہوگی۔ تمام رجسٹرڈ/اہل امیدوار جن کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب فہرست میں فراہم کی گئی ہیں،کو اپنے خصوصی شناختی کارڈ اور پوشاک جمع کرنے کے بعد مکمل ڈریس ریہرسل میں حصہ لینا ہوگا۔طلباء کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ سے پہلے فہرست میں اپنے نام چیک کریں اور کسی بھی وضاحت کی صورت میں ڈائریکٹر آئی ٹی اینڈ ایس ایس سے[email protected] پر رابطہ کریں۔