سری نگر// کشمیر یونیورسٹی میں جمعہ کو پہلا بین ڈپارٹمنٹ خواتین کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوا۔ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس (DPES) کے زیر اہتمام ہونے والے ٹورنامنٹ میں مرکزی اوریٹیلائٹ کیمپس کے مختلف محکموں اور مراکز کی دس ٹیموں نے حصہ لیا۔فائنل میچ شعبہ کمپیوٹر سائنسز اور شعبہ فارسی کے درمیان کھیلا گیا جس میں شعبہ کمپیوٹر سائنسز نے پہلی ٹرافی اپنے نام کی۔بعد ازاں تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر، جو مہمان خصوصی تھے، نے طالبات کو مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے رہنے پر زور دیا، اور یونیورسٹی میں آنے والی مختلف کھیلوں کی سہولیات پر روشنی ڈالی۔