Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
صفحہ اول

کشمیری دستکاریوں کی عالمی مارکیٹ میں مانگ2 سال سے بند

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 12, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر// گزشتہ کئی برسوں میں کشمیری دستکاری ، قالین بافی،شالبافی،سوزنی ، پیپر ماشی اورلکڑی پر کنندہ کاری کی عالمی مارکیٹ ٹھپ پڑی ہے۔تاجروں کا کہنا ہے کہ امسال  اس شعبے کو150کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے اور گزشتہ 2 برسوں کے دوران دستکاری شعبے کو1650کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔چیمبر رپورٹ کے مطابق سال2019میں شعبے سے وابستہ70ہزار افراد جبکہ گزشتہ برس50ہزار افراد بے روزگار ہوئے، تاہم نصف لوگوں کا روزگار دوبارہ بحال بھی ہوا۔کشمیر میں محکمہ دستکاری کے تخمینے کے مطابق ، خطے میں اڈھائی لاکھ کاریگر ہیں ،جو اپنی دستکاریوں پر انحصار کرتے ہیں ، ہر سال دستکاری بر آمدات کی مد میں تقریبا ً1700کروڑ زرمبادلہ کمایا جاتا ہے۔آری ورک ، شال بنانے ، قالین بنوانے اور پیپر مشین پر مشتمل ایک درجن سے زائد دستکاریوں پر ، جن پر یہ کاریگر مشق کرتے ہیں ، کو خصوصی مہارت کی ضرورت ہے۔ پچھلے ڈیڑھ سال میںلگاتار لاک ڈاؤن نے ان میں سے کچھ ہنر مند افراد کو بے روزگاری کی طرف دھکیلتے ہوئے معمولی ملازمتیں اختیار کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اعداد و شمار کے مطابق ، تقریبا 70 سے 80ہزار افراد اپنی ملازمت سے محروم ہوچکے ہیں ، ان میں سے 50فیصد خواتین ہیں۔طلب میں کمی کے ساتھ ، مزدوری کے اخراجات بھی کم ہو رہے ہیں۔بین الاقوامی مارکیٹس بند ہونے سے کشمیری دستکاریوں کی بر آمدات میں ریکارڈ توڑ کمی واقع ہوئی ہے۔ پدم شری ایوارڈ ملنے والے کاریگر عمر جان نے کہا کہ ہم نے ساری امیدیں کھو دیں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فنکار ہر مہینے میں تقریبا ً 5سے 7ہزار کما لیتا تھالیکن اب ان کے پاس کوئی کام نہیں ہے۔،برادری ان کی دیکھ بھال کر رہی ہے۔ کچھ سبزیاں بیچ رہے ہیں جبکہ دوسرے مزدور کے طور پر کام کر رہے ہیں۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر شیخ عاشق کا کہنا ہے کہ ایک وقت دستکاری سے برآمدات میں کشمیری دستکاری کا حصص20فیصد ہوتا تھا جو سمٹ کر ایک فیصد تک پہنچ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ2014میں کشمیری دستکاری کی برآمدات1700کروڑ روپے تھی جو گزشتہ برس600کروڑ روپے تک پہنچ گئی ہے۔۔چیمبر کے سابق صدر اور اس شعبے سے وابستہ معروف تاجر جاوید احمد ٹینگہ نے بتایا کہ اس وقت یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ نجی شعبے میں 600 کروڑ سے زائد مالیت کی دستکاری سے متعلق سامان کی انوینٹری موجود ہے جس نے ایک عجیب سی صورتحال پیدا کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات ہماری مصنوعات کو مؤثر طریقے سے مارکیٹنگ کے لئے سازگار نظر نہیں ہیں لیکن اس شعبے کو معاشی بحالی کی راہ پر ڈالنے کے لئے ایک روڈ میپ تجویز کیا گیا ہے۔ انہوں نے تجویز دی کہ کاریگروں اور ہنر مندوں کے لئے قرض میں چھوٹ دی جائے جبکہ وزارت تجارت  کے زیر اہتمام مختلف ممالک میں ڈوموٹیکس ، ہیم ٹیکسٹائل ، فوئر ڈی پیرس ، اے ایف ایل آرٹگانو جیسے بین الاقوامی میلوں میں شامل کی جائیں۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا شیلنگ زدہ علاقہ سرنکوٹ کا دورہ، متاثرین کے مسائل سنے
تازہ ترین
32 سول ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن شروع
برصغیر
جنگ بندی پر سوال اٹھانے والوں پر سابق آرمی سربراہ جنرل نروانے کی شدید تنقید ،کہاجنگ کوئی رومانوی بالی وڈ فلم نہیں
تازہ ترین
عمر عبداللہ نے پونچھ ہسپتال میں پاکستانی گولہ باری سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اول

وزیر اعظم مودی کی رہائش گاہ پر اعلیٰ سطحی اجلاس جاری

May 12, 2025
صفحہ اول

جنگ بندی پر ہندو پاک کی رضامندی کے بعد | سرحدوں پربندوقیں خاموش صورتحال پرسکون، ڈرون ، میزائل اور لڑاکا طیاروں کی کوئی سرگرمی نہیں ہوئی

May 12, 2025
برصغیرصفحہ اول

آپریشن سندور کے مقاصد حاصل،9اہداف میں100ملی ٹینٹ ہلاک آج معاہدہ جاری اور برقرار رہنے کی شرائط پر بات ہوگی: ڈی جی ایم او

May 12, 2025
بین الاقوامیصفحہ اول

لاکھوں مر سکتے تھے: ٹرمپ | پاک بھارت دشمنی کے خاتمے کی تعریف ،کشمیر پر ثالثی کی پیشکش

May 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?