کشمیریونیورسٹی کایوتھ فیسٹول سونزل اختتام پریز

سرینگر//کشمیریونیورسٹی میں سالانہ یوتھ فیسٹول سونزل2022بدھ کو اختتام پزیدہوا۔وائس چانسلر نے اختتامی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے 25مقابلوں میں پہلے تین اعزازحاصل کرنے والوں کو ٹرافیاں پیش کیں۔پروفیسرنیلوفرخان نے یونیورسٹی کے طلاب ،اساتذہ اور منسلک کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو اس سال کے سونزل فیسٹول میں سرگرم حصہ لینے پر مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریونیورسٹی مقابلوں کے کینواس کو وسیع کرنے کو جاری رکھے گی اور ہرسال زیادہ سے زیادہ طلاب کو اپنے ہنروں کی نمائش کرنے کی حوصلہ افزائی کرے گی۔