عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ میں بدھ کی بعد دوپہر دررناک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں دو گاڑیوں کے درمیان زبردست ٹکر کے نتیجے میں والد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوا جبکہ تین دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کشتواڑ پاڈر سڑک پر بیرواڑ کے قریب اس وقت پیش آیا جب کیرو سے کشتواڑ کی طرف آرہی تیز رفتار آلٹو گاڑی پر سے اسکا ڈرائیور کنٹرول کھوبیٹھااور دوسری طرف سے آرہی ڈمپر گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ تین افراد کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو نکال کر علاج کے لیے روانہ کیا۔جاںبحق شخص کی شناخت 66سالہ محمد اشرف ولد عبدل احد وانی ساکن کہارہ ڈوڈہ کے طور ہوئی جبکہ زخمیوں میں اسکے دو بیٹے محمد یاسین ، نفیس احمد ولد محمد اشرف شامل ہیں جبکہ ایک اور شخص کی شناخت مدثر حسین ولد عاشق الائی ساکن کہارہ کے طور ہوئی ہے۔ ا ن سبھی کا علاج ضلع ہسپتال میں جاری ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ محمد اشرف کے دو بیٹے زیر تعمیر پاور پروجیکٹ کمپنی میں کام کررہے تھے اور وہ اپنے بیٹوں کو لیکر واپس گھر کی طرف جارہاتھا جس دوران انکو حادثہ پیش آیا ۔
بھالہ بھدرواہ میں حادثہ | شخص کی موت، ٹیچر شدید زخمی
جموں//بھدرواہ کے بھلہ علاقے میں نیرو ندی کے قریب بدھ کو ایک المناک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقعہ ہوگئی اور دوسرا زخمی ہوگیا۔حکام نے بتایا کہ بھالہ پل سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت بھدرواہ کے سیری کے رہنے والے رمیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک استاد سندیپ کمار کو شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں فوری طور پر قریبی طبی مرکز میں علاج کیلئے منتقل کیا گیا ہے۔پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔