کشتواڑ میں دھماکہ خیز مواد برآمد

عاصف بٹ

کشتواڑ //کشتواڑ ضلع میں جمعرات کی بعد دوپہر سیکورٹی فورسز کو قصبہ کے قریبی علاقے بنزواڑ سے سیمنٹ کے بیگ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو صبح کے وقت ایک اطلاع ملی تھی جسکے بعد فوج کی 26 آر آر و ایس او جی نے پورے علاقے کو اپنی تحویل میں لیا۔ایس او جی کشتواڑ و ،انڈین آرمی 26 آر آر کی طرف سے کشتواڑ کے علاقے بیرواڑ میں شروع کئے گئے مشترکہ سرچ آپریشن میں تلاشی کے دوران سرچنگ پارٹی نے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور کچھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو ہتھ گولہ ،اے کے 47 کا ایک میگزین ،ایل کانن موٹورولا ہینڈ سیٹ ا اے کے 47 کی60 گولیاں و 7.62MM ایم کے 80 روند برآمد ہوئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں جموں وکشمیر پولیس نے ایک مقدمہ زیر ایف آئی آر نمبر 116/2024 زیر دفعہ 7/25 I A ایکٹ ،4/5 ایکسپلوسیو ایکٹ و 13,18ULA P ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن کشتواڑ میں درج گیا ہے۔