کشتواڑ//سرینگر اور کشتواڑ کے درمیان، کشتواڑ سنتھن سڑک پر بس سروس کاآغاز آج ہورہاہے اور سرینگر سے پہلی گاڑی کشتواڑ کیلئے صبح سات بجے روانہ ہوگی ،جبکہ کشتواڑ سے بھی سرینگر کیلئے بس صبح سات بجے نکلے گی۔قابل ذکر ہے کہ سرینگر اور کشتواڑ کے درمیان بس سروس کا مطالبہ لوگ سالہال سال سے کررہے تھے اور گزشتہ ماہ سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انگریزسنگھ رانانے اس بس سروس کو شروع کرنے کی اجازت دی۔سماجی کارکن نصیر احمد باغوان و ارشد گیری نے سٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر انگریز سنگھ رانا کے اس اقدام کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عوام کی مشکلات میں کمی ہوگی جہاں غریب طبقہ کے لوگ اس مہنگائی کے دور میں زیادہ کرایہ ادا کرنے کی حالت میں نہیں ہیں وہیںیہ بس سروس350 روپے کرائے سے ان کی مشکلات میں آسانی پیدا کرے گی۔