جموں// ملک بھر میں کسانوں کی طرف سے کئے جا رہے چکہ جام کال کی حمایت میں کانگریس پارٹی نے احتجاجی دھرنا دیا ۔کسانوں کی حمایت میں احتجاج کی سربراہی جموں وکشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کر رہے تھے۔مظاہرین جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں بینرس بھی اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پر غلام احمد میر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کے کسانوں کی حمایت کے لئے کھل کر سڑکوں پر آئی ہے۔انہوںنے حکومت سے کسانوں سے لڑائی کا راستہ چھوڑ کر بات چیت سے مسئلے کو حل کرنے اور تینوں زرعی قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔