نئی دہلی//یواین آئی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ کسان ملک کی طاقت ہیں اور ان کی تحریک کو قلعہ بندی کرکے دبانا خطرناک ہے اس لئے حکومت کو مسئلے کا حل نکالنے کے لئے کسانوں سے بات چیت کرنی چاہئے ۔مسٹر گاندھی نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو کسانوں کی بات سننی چاہئے اور ان کے مطالبات پر مثبت غور کر زراعت سے متعلق قوانین کو واپس لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ چین اور کسانوں کو لے کر ملک کوئی حکمت عملی نہیں ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہمارے یہاں قیادت کا فقدان ہے اور ملک کو سنبھالنے کا نظریہ قیادت میں نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت حالات کو سنبھال نہیں پارہی ہے ۔ وزارت داخلہ کی ذمہ داری تھی کہ کوئی بھی عناصر لال قلعہ پر نہیں جا پاتا لیکن حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے اس لئے سماج دشمن عناصر نے لال قلعہ پر جاکر فساد کیا ہے ۔ اس معاملے میں حکومت کو جانچ کرنی چاہئے ۔کانگریس رہنما نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے ملک کے عوام کی اندیکھی کی ہے ۔