عظمیٰ نیوزسروس
کپوارہ//پونے میں کرکٹ میں صلاحیت سازی کے دورے سے واپس 16 لڑکیوں کے گروپ کا یہاں ڈپٹی کمشنر کپوارہ نے واپسی پرخیرمقدم کیا۔تقریب پرکمانڈنگ افسر160ٹی اے انفین بٹالین کرنل ہرپریت سنگھ اور لیفٹیننٹ کرنل چارودتہ رناڈے کے علاوہ دیگرسول حکام بھی موجودتھے۔آپریشن سدھ بھائونا کے تحت 160ٹی اے نے اسیم فائونڈیشن پونے کے اشتراک سے اس دورے کااہتمام کیاتھاتاکہ مختلف پس منظروں کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کونکھارنے کا موقعہ ملے۔دورے کوجنرل آفیسرکمانڈنگ 28انفین ڈویژن میجر جنرل گریش کالیہ نے 16دسمبر کو ہری جھنڈی دکھاکرروانہ کیاتھا۔ڈپٹی کمشنر کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران طلاب نے بھارتی فوج کا اس دورے کا اہتمام کرنے کیلئے شکریہ اداکیااورکہا کہ انہیں نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقعہ ملابلکہ انہوں نے بیٹنگ،بائولنگ اور فیلڈنگ میں بہت کچھ سیکھا۔ٹیم نے پونے11کے ساتھ تین فرینڈٖلی میچ بھی کھلے اور علی باغ کا دورہ کیا۔