عظمیٰ نیوزسروس
چمکوٹ(کرناہ)//آرمی کرکٹ گرائونڈچمکوٹ کرناہ میں سرمائی کرکٹ چیمئن شپ کافائنل مقابلہ سینکڑوں تماشائیوں کی موجودگی میں ہوا۔سنسنی خیزمیچ میں حاجی نارڈپنچایت نے بٹہ پورہ گنر کوشکست سے دوچارکیا۔اس موقعہ پرمہمان خصوصی ڈپٹی کمانڈر104انفینٹری برگیڈکرن پاٹھک اور دیگر معززین موجودتھے،جن میں ضلع انفارمیشن افسر کپوارہ افتخارنسیم،تحصیلدارکرناہ سیدعیادقادری ،ایس ایچ اوکرناہ۔پنچایتی راج اداروں کے نمائندے ،سول سوسائٹی ممبران بھی موجودتھے۔چیمپین شپ میں 26ٹیموں نے حصہ لیا۔اس موقعہ پرڈپٹی کمانڈر 104انفینٹری برگیڈنے اس علاقہ کے نوجوانوں کو کھیلوں سرگرمیوں میں مشغول کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے یقین دلایاکہ فوج ایسی سرگرمیوں کا خیرمقدم کرے گی اور انتظامیہ اور سول سوسائٹی کو اس سلسلے ہرقسم کا تعاون دے گی۔ضلع انفارمیشن افسر کپوارہ افتخارنسیم نے اس موقعہ پر کہا دونوں ٹیموں کو فائنل تک پہنچنے اور کرکٹ شائقین کوتفریح فراہم کرنے کیلئے مبارکباد دی ۔ انہوں نے تمام متعلقین کاشکریہ اداکیا۔انہوں نے فوج کا بھی کھیل کامیدان اچھی حالت میں رکھنے اوراسے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے مہیا رکھنے کیلئے شکریہ اداکیا۔انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے محکمہ کھیل کودوبہبودی نوجواناں کوضلع انتظامیہ کی طرف سے سراہا۔انہوںنے کہا کہ سرمائی کرکٹ چیمپین شپ ضلع انتظامیہ کی نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کی پہل کاحصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں تورنامنٹ کا انعقاداہمیت کاحامل ہے کیوں کہ اس سے نہ صرف جسمانی اور ذہنی صحت نوجوانوں کی بہتررہتی ہے بلکہ ہمسایہ ملک کے مکروہ عزائم کو بھی ناکام بنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی فوج اور سول سوسائٹی کرناہ میں ایسے مقابلوں کا اہتمام کرتے رہیں گے۔