کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کی سب ڈویژن پاڈر کے علاقہ کجائی میں جمعہ و سنیچر کی درمیانی شب آگ کی ہولناک واردات میںدو دوکانیں مکمل طور خاکستر ہوئیں جن میں لاکھوں روپے ملکیت کا سامان موجود تھا جو جل کر راکھ ہوا۔ کشمیر عظمیٰ کو تفصیلات فراہم کرتے ہوے محکمہ فائر ایمرجنسی کے اے ایس آئی فاروق میر نے بتایا کہ انھیں قریب صبح کے3.45منٹ پر فون آیا جسکے بعد فایر سروس کی ٹیم موقعہ پر پہنچ گئی اور انھوں نے کافی محنت کے بعد اس پر قابو پالیا تاہم تب تک دوکانیں مکمل طور جل چکی تھیں جبکہ دوکانوں کے نیچے مکان میں سورہے خاندان کو بچالیا گیا۔ جہاں ان دوکانوں میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر مکمل راکھ ہوا تاہم جانی نقصان کو ٹالاگیا۔انھوں نے بتایا کہ انھیں لگتا ہے کہ آگ رات کو ہی شارٹ سرکٹ سے لگی ہے جبکہ اسکا پتہ صبح کے قریب لگا جب قریب مسجد کا موزن اذان کیلئے مسجد جارہا تھا جس نے آگ کو دیکھ کر پولیس و مقامی لوگوں کو اسکی اطلاع دی ۔ گلزار احمد ولد محمد شفیع و علی محمد ولد غلام محمد کی کپڑے و کریانہ کی دوکانیں جن میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان موجود تھا،جل کر راکھ ہوچکی تھی۔ ڈی ڈی سی ممبر پاڈر نے آگ متاثرین کو مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے معقول معاوضہ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔