کا بل: مسجد میں دھماکہ ۔ 30افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

کابل// شمالی کابل کی ایک مسجد میں دھماکے سے 30سے افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکا شمالی کابل کے علاقے کی مسجد میں اس وقت ہوا جب بڑی تعداد میں لوگ وہاں نماز پڑھ رہے تھے۔کابل ایمرجنسی اسپتال نے بیان میں کہا ہے کہ اب تک 30سے زائد زخمیوں کو لایا گیا ہے جن میں چند بچے بھی شامل ہیںتاہم اس ضمن میں صحیح اعداد و شمار پیش نہیں کیے گئے۔ مسجد میں دھماکا نماز کی ادائیگی کے دوران ہوا، دھماکے کے بعد طالبان کی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلاحی ادارے کے رضاکاروں نے ریسکیو کر کے ہلاک شدگان و زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی کابل میں زور دار دھماکے کی آواز میں سنی گئی جس سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔کابل پولیس کے ترجمان خالد زدران نے بتایا کہ دھماکا مسجد کے اندر ہوا، دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے لیکن تعداد ابھی واضح نہیں ہے، دھماکا کابل کے علاقے خیر خانہ میں نمازیوں کے درمیان ایک مسجد میں ہوا،مقامی میڈیا کے مطابق اب تک کسی بھی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔