نیوز ڈیسک
جموں// کانگریس کے ساتھ تعلقات صفر تک پہنچنے کا دعویٰ کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا کہ پارٹی میں سابق کارکنوں کی کوئی سنتا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا ’’میں کانگریس میں ہوں لیکن کوئی رابطہ نہیں ہے، کوئی مجھ سے کچھ نہیں پوچھتا۔ میں اپنا کام خود کرتا ہوں‘‘۔کانگریس کے بہت ہی سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیرڈاکٹر کرن سنگھ نے کانگریس کے کام کاج پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں 1967 میں کانگریس میں شامل ہوا تھا اور وزیر بن گیا تھا۔ لیکن پچھلے 8سے 10 سال میں میں پارلیمنٹ میں نہیں رہا۔ مجھے کانگریس ورکنگ کمیٹی سے نکال دیا گیا۔ ہاں، میں کانگریس میں ہوں لیکن کوئی رابطہ نہیں ہے، کوئی مجھ سے کچھ نہیں پوچھتا۔ میں اپنا کام خود کرتا ہوں۔ پارٹی کے ساتھ میرے تعلقات اب تقریباً صفر ہیں‘‘۔ ڈاکٹر کرن سنگھ نے کہا’’ آج کانگریس پارٹی میں سابق فوجیوں کو کوئی نہیں پوچھتا اور نہ ہی ان کی پرواہ کرتا ہے۔ میری مثال لیں‘‘۔ سنگھ نے جموں کی نوجوان نسل کو مبارکباد دی کیونکہ مہاراجہ کے یوم پیدائش کو عام تعطیل قرار دیا گیا تھا۔انکا کہناتھا’’میں خوش ہوں. یہ بہت کوشش کے بعد ہوا‘‘۔