جموں //سابقہ وزیر اعظم راجیو گاندھی وک انکی28ویں برسی پر زبر دست خراج عقیدت ادا کیا گیا۔ اس سلسلہ میں پارٹی کے صدر دفتر پر ایک پروگرام منعقد ہوا ،جس کی صدارت سابقہ وزیرو نائب صدر پردیش کانگریس رمن بھلہ نے کی۔اجلاس میں متعدد سینئر لیڈروں ، سابقہ وزراء، لیجسلیٹروں اور پارٹی عہدہ داروں ،پارٹی کی متعدد ونگوں بشمول سابقہ وزیر جگل شرما، ترجمان اعلیٰ رویندر شرما ،رجنیش شرما ، بلوان سنگھ ، من موہن سنگھ ، منجیت سنگھ ،کلدیپ ورما ، واء بی شرما ، سریش ڈوگرہ، کرنل سورن سنگھ ، پون رینہ، نیرج گپتا،کے ایل گپتا، ڈاکٹر آر کے کھجوریہ، ،ایچ ایس مہتہ و دیگران نے بھی شرکت کی۔مقررین نے مرحوم لیڈر کی دور اندیشی کی سراہنا کی جنھوں نے ملک کو ایک نئی سمت دی۔انہوں نے کہا کہ انکی بدولت ہی آج بھارت دنیا میں کمپیوٹر اور سائنس ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے۔انہوں نے ملک میں پنچایتی راج سسٹم کو با اختیار بنانے کیلئے آئین کی73ویں اور 74ویں ترمیم کو لاگو کرنے میں انکے رول کو سراہا ۔مقررین نے کہا کہ راجیو گاندھی نے ہی ملک میں ووٹ دینے کی عمر 21سال سے کم کرکے18سال کرکے ملک کے نوجوانوں کو حق رائے دہی کا اختیار دیا ۔اجلاس میں وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے نفرت اور منقسم کی پالسیوں کی مذمت کی گئی اور مودی کے دور کو ملک میں منفی سیاست کا آغاز کیا۔اس موقعہ پر خطاب کرنے والوں میںرمن بھلہ، جگل شرما ، رویند رشرما ،بلوان سنگھ ، من موہن سنگھ ، رجنیش شرما ،وکرم ملہوترہ، شو دیو سنگھ ،اشوک شرما ، کدیپ ورما ، شبیر احمد خان ، منجیت سنگھ ، پون رینہ،وائی بی شرما و دیگران بھی شامل تھے۔