راجوری //راجوری ضلع کے کا لاکو ٹ سب ڈویژن میں یک روزہ پہاڑی کنونشن کا اہتمام کیا گیا ۔اس کنونشن میں کئی پہاڑی لیڈران و معززین نے شرکت کی جبکہ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں سے پہاڑی قبائل کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔اس موقعہ پر مقررین نے پہاڑی قبائل کی مانگ پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے پہاڑی قبائل ایس ٹی کے درجے کی مانگ کررہے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی جانب سے ان کی مانگ کو پورا کرنے کیلئے کوئی عملی کام نہیں کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر اور مرکزی حکومت کی لاپرواہی کی وجہ سے مشکل ترین علاقوں میں رہائش پذیر لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقررین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ قبائل کے حقوق کو بچانے کیلئے جلداز جلد ان کو ایس ٹی کا درجہ دیا جائے ۔