Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

کارگر اقدامات کی ضرورت :ساگر/وکیل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 6, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے حکومت اور انتظامیہ سے تازہ برفباری اور بارشوں کے نتیجے میں پیدا شدہ صورتحال سے عوام کو راحت پہنچانے کیلئے بروقت اور کارگر اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے دونوں صوبوں کی صوبائی انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ برفباری کے نتیجے میں منقطع ہوئے علاقوں اور دیہات کے ساتھ سڑک روابط بحال کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں اور ساتھ ہی شہر سرینگر اور وادی کے دیگر نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے صوبائی کمشنروں اور ضلع ترقیاتی کمشنروں سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر عوام کی راحت رسانی کے اقدامات کی نگرانی کریں اور سرحدی علاقوں میں متعلقہ انتظامیہ اور فیلڈ سٹاف کو متحرک کریں اور ساتھ ہی ان علاقوں میں غذائی اجناس اور ادویات کا وافر سٹاک پہنچایا جائے۔ انہوں نے محکمہ بجلی کے حکام سے بھی اپیل کی کہ وہ جنگی بنیادوں ایسے علاقوں میں بجلی کی مکمل سپلائی بحال کریں جہاں برفباری سے ترسیلی لائینوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے ، جس سے عوام کا عبور و مرور مشکل بن گیا ہے۔ دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے پارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک ہنگامی میٹنگ کا انعقاد جنرل سکریٹری علی محمد ساگر کی صدارت میں منعقد ہوئی ، جس میں برفباری سے پیدا شدہ صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی گئی اور ساتھ حکومت کی طرف سے کئے جارہے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جنرل سکریٹری نے نیشنل کانفرنس کے ضلع صدور اور دیگر عہدیداران کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطہ کرکے زمینی صورتحال کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ اجلاس میں صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، وسطی زون صدر علی محمد ڈار، ضلع صدر اننت ناگ الطاف احمد کلو، نائب صدر وسطی زون منظور احمد وانی سمیت کئی عہدیداران موجود تھے۔ پی ڈی پی کے سابق ممبر اسمبلی رفیع احمد میر نے حالیہ برفباری کے نتیجے میں لوگوں کو درپیش مسائل کے تئیں انتظامیہ کی کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام کے بیشتر علاقے بجلی کی سپلائی سے محروم ہیں جس سے لوگوں کو زبردست مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ سڑک رابطوں اور برقی رو کی جلد از جلد بحالی کیلئے متحرک ہوجائیں۔ اس دوران جموں کشمیر بچائو تحریک کے صدر عبد الغنی وکیل نے شمالی قصبہ رفیع آباد میں لوگوں کو در پیش مشکلات پر نار اضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں فوری طورلوگوں کو تمام سہولیات بہم پہنچائی جائیں۔اپنے بیان میں وکیل نے کہا کہ رفیع آباد کے متعدددیہات میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ برفباری کے بعد تمام سڑکیں بند ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کے ساتھ ہی بجلی بھی غائب ہے اور شام ہوتے ہی تمام علاقے گھپ اندھیرے میں ڈوب جاتے ہیں جو باعث افسوس ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رفیع آباد علاقے میں  سڑکوں سے برف ہٹائی جائے اور بجلی کی سپلائی بھی بحال کی جائے تاکہ لوگوں کو مشکلات سے نجات مل سکے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پی ڈی پی زونل صدر ترال دل کا دورہ پڑنے سے فوت
تازہ ترین
سرینگر میں 37.4ڈگری سیلشس کے ساتھ 72سالہ گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
برصغیر
قانون اور آئین کی تشریح حقیقت پسندانہ ہونی چاہیے، : چیف جسٹس آف انڈیا
برصغیر
پُلوں-سرنگوں والے قومی شاہراہوں پر ٹول ٹیکس میں 50 فیصد تک کی کمی، ٹول فیس حساب کرنے کا نیا فارمولہ نافذ
برصغیر

Related

تازہ ترینکشمیر

کشمیر: گرمی اور خشک سالی کے سبب پھلوں کی پیداوار میں بھاری کمی کا اندیشہ

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

سری نگر میں یو اے پی اے کے تحت غیر منقولہ جائیداد ضبط:پولیس

July 5, 2025
تازہ ترینکشمیر

گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ

July 5, 2025
کشمیر

وادی میںسیزن کا دوسرا گرم ترین دن ریکارڈ سرینگر میں درجہ حرارت 35.3

July 4, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?