عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر // محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر مقامات پر بارش/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور ژالہ باری ہوسکتی ہے اور اس دوران کچھ حصوں میں موسلادھار بارش متوقع ہے۔محکمہ نے کہا کہ 11-12 مئی کوعام طور پر ابر آلود ایک یا دو مرتبہ موسلا دھار ہلکی سے درمیانی بارش کے ساتھ زیادہ تر مقامات پر ژالہ باری دوپہر کے آخر اور دیر شام/رات کے اوقات میں ہوسکتی ہے۔13-17 مئی کوجزوی طور پر ابر آلود اور بارش ہوسکتی ہے۔18 مئی کوبکھرے ہوئے مقامات پر ہلکی بارش متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ19-21 مئی کو جزوی طور پر ابر آلود موسم رہے گا۔