سرینگر// ڈی پی ایس سرینگر سے تعلق رکھنے والے محمد غاسق کو85کلو زمرے مین دوسری قومی ایم ایم اے چمپئن شیپ میں طلائی کا تمغہ حاصل ہوا۔مدھیہ پردیس کے جبلپور میں 2سے4دسمبر تک منعقد مقابلے میں کئی زمروں میں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے وئے،جس کے دوران ڈی پی ایس سرینگر سے وابست محمد غاسق نے غیر معمولی کارکردگی پیش کرتے ہوئے تمغہ حاصل کیا۔ ڈی پی ایس کی پرنسپل شفق افشاں نے محمد غاسق کو مبارکبادی پیش کرتے ہوئے کہا ک اسکول نے کھیل کے میدان میں غیر متوازی رول ادا کیا اور م محمد غاسق کی اس کارکردگی سے خوش ے۔اسکول کے چیئرمین وجے دھر نے بھی محمد غاسق کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کا کہ اسکول مین کھیل اور کھلاڑیوں کے لئے بہتر ماحول کی وجہ سے اس کھلاڈیوں کو فروغ مل رہا ے۔