جموں //دیوان بدری ناتھ سکول ،پنجترتھی کی جانب سے یہاں ہفتہ کے روز ایک بیداری و ترغیبی پروگرام کا اہتما م کیا گیا ،تاکہ طلاب بغیر کسی انتثار کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں ۔ ایک بیان کے مطابق سماجی کارکن و کونسلر رام پال ڈوگرہ مہمان خصوصی تھے،جنھوں نے موضوع پر تفصیلی لیکچر دیا۔اس سے قبل ایک دعائیہ مجلس منعقد کی گئی،جسے سکول کے بچوں کے کورس میں گایا جو میوزک ٹیچر کلدیپ کمار کی رہنمائی میں میوزک پڑھتے ہیں۔سکول کی پرنسپل سونیکا مہاجن نے خصوصہ مہمان کو بطور عزت ایک مو مینٹو پیش کیا۔انہوں نے موضوع پر بولنے کیلئے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔لیکچر کاموضوع ’’کس طرح سے بغیر انتثار پڑھائی کریں اور سوشل میڈیا کے فوائد و نقصانات ‘‘ تھا ۔سکول کی پرنسپل نے اس موقعہ پر سکو ل کی مختصر تواریخ کے بارے میں جانکارہی دیتے ہوئے کہا کہ سکول 1963 میں قائم کیا گیا ہے ،جس نے بڑی بڑی ہستیاںتیار کر دی ہیں۔اس موقعہ پر کونسر نے مادر ی زبان ڈوگری کو فروغ دینے اور دل بہلائی کیلئے ڈوگری زبان میں ایک گیت گایا ۔تاہم ،کئی طلاب نے سولات پوچھے جن کا موقعہ پر ہی جواب دیا گیا ۔پرنسپل نے شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ایسے پروگراموں سے طلاب کو بغیر انتثار کے پڑھائی کرنے کی ترغیب ملے گی۔سکول کی وائس پرنسپل نامدانی شکلہ اور آیوشی سہانی بھی اس موقعہ پر موجود تھی۔ پروگرام میں نظامت کے فرائض دکھشا ڈوگرہ نے انجام دئے۔