حسین محتشم
پو نچھ//چیئرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ محمد طارق خان نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ یاسین محمد چودھری آئی اے ایس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ چیئرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ محمد طارق سے ملاقات کی اور ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب پونچھ محمد طارق نے ضلع میں شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل والی بال کلب کی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈی ایم نے کلب کی نئی جرسی بھی لنچ کی۔