جموں //ڈوگرہ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے جموں یونیورسٹی کے شعبہ ہسٹری کے ڈین پروفیسر شیلندر سنگھ جموال کے بے وقت موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میںٹرسٹ کے زیر اہتمام چلائے جارہے تعلیمی اداروں بشمول ڈوگرہ لاء کالج، ڈوگرہ کالج آف ایجوکیشن اور ڈوگرہ ڈگری کالج کے منیجمنٹ ،تدریسی و غیر ۔تدریسی عملے نے سوگوار خااندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کی شانتی کے لئے دعا کی۔اس موقعہ پر مرحوم کی شانتی کے لئے دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔