عاصف بٹ
کشتواڑ // کشتواڑ ضلع کے پاڈد علاقے میں جمعہ کی بعد دوپہر آگ کی واردات میں رہایشی مکان جل کر خاکستر ہوگیا۔پاڈر کے ڈنگیل علاقے میں یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سونم نربو کا مکان سولر بیٹری کے دھماکے کے باعث آگ لگنے سے مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں پولیس و انتظامیہ نے بچائو کاروائی عمل میں لائی ۔کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا جاسکا ۔ ایل او پی سنیل شرما نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کے لیے ہر ممکن امداد اور راحت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور جلد از جلد انہیں ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔