اودہم پور// ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں مشروم کی کاشت سے متعلق سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ ایک بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پولیس ،جیل خانہ جات جے اینڈ کے دلباغ سنگھ (آئی پی ایس ) کے ہدایات کے تحت ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور میں مشروم ڈیولپمنٹ محکمہ اودہمپور کے اشتراک اور زیر نگرانی ڈسٹرکٹ جیل سپر انٹنڈنٹ ہریش کوتوال مش روم کی کاشت سے متعلق سہ روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی افسر راجن کمار شرما نے سنیل کمار گپتا کے ہمراہ مش روم کی کاشت پر ایک لیکچر دیا۔انہوں نے مش روم کے لئے کمپوزٹ کھاد ،لاگت فوائد کا تناسب، مقوعی اقدار اور اسکے فوائد کی جانکاری دی۔انہوں نے جیل کے قیدیوں کو یقین دیا کہ انکی رہائی کے بعد مش روم ڈیولپمنٹ انہیں مش روم یونٹ قائم کرنے میں مدد کرے گی ،جس سے انہیں روزی روٹی کمانے میں مدد ملے گی۔ تربیتی پروگرام کو کامیاب بنانے میں محکمہ تعلیم کی جانب سے بھیجے گئے عملہ بشمول بودھ راج لیکچرار، ماسٹر راجیش کمار شرما ، ٹیچر اشتیاق احمد اور کنسلر ونود کمار بھاردواج نے قابل قدر رول انجام دیا ۔پروگراام کے اختتام پر جیل سپرانٹنڈنٹ نے مش روم محکمہ کی جانب سے قیدیوں کے ساتھ ایسا پروگرام منعقد کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا اور انہیں اس سلسلہ میں مکمل ڈیمانسٹریشن دینے کی درخواست کی۔،تاکہ ہم قیدیوں کو اس پیشہ میں مکمل طور سے تربیت یافتہ بنا سکیں۔انہوںنے قیدیوں سے رہائی کے بعد اس پیشہ کو اپنانے اور با وقات روزی کمانے کی اپیل کی۔ جیل کے قیدیوں نے بھی جیل سپرانٹنڈنٹ کا شکریہ ادا کیا اور مزید ایسے پروگرام منعقد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔