ماسکو// روس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین شہر خیرسون میں بڑی تباہی پھیلانے والا ڈرٹی بم استعمال کرسکتا ہے ، اس لیے روس نے خبردار کر تے ہوئے شہریوں کو انخلاء کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔روس کا کہنا ہے کہ یوکرین خیرسون میں ڈیم کو اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، جس کے باعث سیلاب آنے کا خطرہ ہے ، اس لیے شہری فوری طور پر علاقہ خلالی کردیں۔دوسری جانب یوکرینی صدر نے روس کے ڈرٹی بم الزامات کی تردید بھی کردی ہے ، یوکرین نے روسی الزامات پر عالمی ادارے سے معائنے کی درخواست کی تھی۔صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ روس خود اس قسم کے حملے کی تیاری کر رہا ہے ۔اس کے علاوہ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے اتوار کو مشترکہ طور پر روس کے اس دعوے کو مسترد کر دیا، کہ یوکرین ڈرٹی بم استعمال کرنے کی تیاری کر رہا ہے ، اور ماسکو کو خبردار کیا کہ وہ تنازع کو بڑھانے کے لیے بہانے استعمال نہ کرے ۔